میانمار کی لیڈر آنگ سان سوکی اعلی سطحی بات چیت کے لئے اپنا ایلچی کل بنگلہ دیش بھیج رہی ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بڑھنے کی وجہ سے پچھلے تین ماہ کے دوران 65 ہزار افراد نے میانمار سے بھاگ کر بنگلہ دیش میں
پناہ لی ہے۔
نوبل انعام یافتہ سوکی کی 9 ماہ پرانی انتظامیہ کے سامنے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
اس سے نمٹنے کے لئے وہ نائب وزیر خارجہ کو تین روزہ دورے پر ڈھاکہ بھیج رہی ہیں۔